مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، اہم ترین فیصلہ کرلیا گیا

مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، اہم ترین فیصلہ کرلیا گیا
مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، اہم ترین فیصلہ کرلیا گیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے سابق وزیر اعظم  نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ موجودہ حکومت کو گھر چلے جانا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی سی ای سی کا اجلاس سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا تنویر حسین سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔  سی ای سی کے تمام ارکان نے نواز شریف کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ وہ نواز شریف کے تمام فیصلوں کی مکمل حمایت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سی ای سی کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ عوام کی زبوں حالی اور حکومت کی نا اہلی کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن اس بات پر متفق ہے کہ عمران خان کو گھر جانا  ہوگا۔ جتنے دن بھی یہ حکومت رہے گی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوگا۔ مریم نواز کے مطابق عمران خان کے حوالے سے موقف پر سی ای سی کے کسی ایک بھی رکن نے اختلاف نہیں کیا۔