پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب
 پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

  

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلامی تعاون تنظیم  (او آئی سی)  میں پاکستانی مندوب سمیت سعودی اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، جبکہ خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ اس موقع پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری پرتشدد کاروائیوں کو روکا جائے۔

جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید کے علاوہ آسٹریا میں پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر سمیت او آئی سی میں پاکستان کے مندوب سید فواد شیر بھی شریک تھے ۔

  اس موقع پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر سمیت ہندوستان بھر میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں مصروف ہے،  مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے  جن کے خلاف  ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مہمان خصوصی آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب کھوکھر اور قونصل جنرل جدہ خالد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ مسلہ کشمیر عوامی سطح پر اجاگر کریں۔

اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مندوب سید فواد شیر کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے ہمیشہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔

مزید :

تارکین پاکستان -