عسکری قیادت کا ترکی کے زلزلہ متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار، امدادی سامان بھجوانے کا اعلان

عسکری قیادت کا ترکی کے زلزلہ متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار، امدادی سامان ...
عسکری قیادت کا ترکی کے زلزلہ متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار، امدادی سامان بھجوانے کا اعلان

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی عسکری قیادت نے ترکی میں شدید زلزلے سے متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سامان اور طبی ماہرین بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت تینوں سروسز چیفس نے ترکی کے عوام کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، ریسکیو ٹیمیں، طبی ماہرین اور امدادی سامان ترکی روانہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے  تباہی پھیل گئی ہے، دونوں ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 3800 سے بڑھ گئی ہے۔ 

مزید :

قومی -