توشہ خانہ ریفرنس ؛عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ سنا دیاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمے میں طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا،ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری مقدمے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی، عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی تو فاضل جج نے استفسار کیا کہ حاضری سے استثنیٰ ملتا رہا تو فردجرم کیسے عائد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان عدالت کیوں نہیں آئے، انہیں کنٹینر پر تو دیکھا ہے، عدالت نے عمران خان کے وکلا کو تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔
بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمے میں طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا،ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،عمران خان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ،عدالت نے کہاکہ پی ٹی آئی وکلا کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کے بعد فرد جرم کی اگلی تاریخ مقرر کی جائے گی ۔