عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کر غیر آئینی کام کیا،ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، سعد رفیق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان نے مدت سے پہلے اسمبلیاں توڑ کر غیر آئینی کام کیا، مخصوص حالات میں پہلے بھی کئی بار ایسا ہوا کہ انتخابات ملتوی ہوئے ، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں ۔
پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کو متحدہ ہونا چاہئے،پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہئے ، پی ٹی آئی کو سنجیدگی کا مظاہر کرنا چاہئے ،ان کاکہناتھا کہ مخصوص حالات میں پہلے بھی کئی بار ایسا ہوا کہ انتخابات ملتوی ہوئے ، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں ،وزیر ریلوے نے کہاکہ پاکستان بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، الیکشن سے بھاگنا نہیں چاہتے، ہم نے بدترین حالات میں بھی الیکشن لڑا ہے ، عمران خان کی ایک بات مانیں گے تو وہ دوسرا مطالبہ کریں گے ۔