آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وجہ بھی بتا دی 

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وجہ بھی ...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وجہ بھی بتا دی 

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ ”مجھے احساس ہوگیا کہ میں اگلے سال ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ تک نہیں کھیل سکوں گا ، اس لیے ریٹائر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے تاکہ ٹیم کے مستقبل کی تیاری شروع کی جاسکے“۔

ایرون فنچ نے 5 ٹیسٹ ،146 ون ڈے اور 103ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز بنائے، ان کے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بھی شامل ہیں۔ فنچ نے 76 ٹی ٹوئنٹی اور55 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی، وہ گزشتہ سال ستمبر میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔اس موقع پر انہوں نے پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ 2021 میں آسٹریلیا نے پہلی بارایرون فنچ کی کپتانی میں متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا تاہم وہ گزشتہ سال اپنے ہی ملک میں ہونے والے ورلڈکپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ ایرون فنچ کے پاس ہی ہے، انہوں نے 2018 میں زمبابوے کے خلاف 76 گیندوں پر 172 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی تھی۔ 

مزید :

کھیل -