کراچی میں کورنگی ندی کے قریب مسافروں بھری بس الٹ گئی، متعدد زخمی

کراچی میں کورنگی ندی کے قریب مسافروں بھری بس الٹ گئی، متعدد زخمی
کراچی میں کورنگی ندی کے قریب مسافروں بھری بس الٹ گئی، متعدد زخمی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں کورنگی ندی کے قریب بس الٹنے سے  متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق شہر قائد میں پیش آنے والے ہولناک حادثے میں مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی، مقامی افراد کی مدد سے زخمی مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

حادثہ کورنگی کراسنگ ندی کے قریب پیش آیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید :

قومی -