توشہ خانہ تحائف تفصیلات وصولی کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ نے سیکشن افسر کا مبہم جواب مسترد کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنیوالی شخصیات کی تفصیلات وصولی کی درخواست پر سیکشن افسر کا مبہم جواب مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنیوالی شخصیات کی تفصیلات وصولی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عاصم حفیظ نے کیس کی سماعت کی ،توشہ خانہ کے سربراہ کا بیان حلفی جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہو گئی،عدالت نے کہا عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے ،عدالت نے توشہ خانہ کے سیکشن افسر کا مبہم جواب مسترد کردیا،عدالت نے کہاکہ توشہ خانہ کی تفصیلات بیان حلفی کیساتھ طلب کی تھیں .