بخار اور ملیریا سمیت 119 ادویات 3.67 فیصد مہنگی کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال

بخار اور ملیریا سمیت 119 ادویات 3.67 فیصد مہنگی کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال
بخار اور ملیریا سمیت 119 ادویات 3.67 فیصد مہنگی کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت صحت نےبخار اور ملیریا سمیت 119 ادویات 3.67 فیصد مہنگی کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال  کر دی۔ 

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سمری میں 119 ادویات کے نرخوں میں 3.67  فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹائی فم انجیکشن کی قیمت 687 روپے سے بڑھا کر 1632 روپے، کلوروکوین فاسفیٹ 80 ملی گرام کی قیمت 431 سے بڑھا کر 1323 روپے، نیلٹروزن 50 ملی گرام کی قیمت 665 سے بڑھا کر 2084 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت صحت حکام کی جانب سے بخار، ملیریا، نزلہ ، ہڈیوں کے درد ، ٹی بی سمیت دیگر امراض کی ادویات بھی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -