راکھی ساونت اور عادل خان کی راہیں جدا ہو گئیں،اداکارہ نے تصدیق کردی

   راکھی ساونت اور عادل خان کی راہیں جدا ہو گئیں،اداکارہ نے تصدیق کردی
   راکھی ساونت اور عادل خان کی راہیں جدا ہو گئیں،اداکارہ نے تصدیق کردی

  

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ  راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ" ان کے شوہر عادل خان درانی اور انہوں نے راہیں جدُا کر لی ہیں"۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق  حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے  انکشاف کیا ہے کہ" انہوں نے اپنے  شوہر عادل خان  سے علیٰحدگی  اختیارکر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں ہیں"۔

راکھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ" ان کے شوہر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس ہی لئے وہ راکھی سے الگ ہوگئے ہیں"۔انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے اس لڑکی کا نام لیتے ہوئے  کہا کہ "تم نے مجھے گالیاں دیں جو میرے پاس ریکارڈ ہیں،عادل نے تمہارا ساتھ دیا، اگر عادل اپنی بیوی کا نہیں ہوا تو کسی کا نہیں ہو گا"۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے سارے پیسے اس نے لے لیے،مجھے ٹارچر کیا گیا،جسمانی،دماغی لیکن اب میری ٹینشن ختم اور آپ لوگوں کی شروع ہو گئی ہے۔

 یاد رہے کہ راکھی نے گزشتہ ماہ میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ پہلے شادی کر لی تھی تاہم اس کے کچھ دنوں بعد سے ہی ان دونوں کی علیٰحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی ہیں جن کی  راکھی نے  تصدیق کر دی ہے۔

مزید :

تفریح -