”بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی لیکن پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان آئے گی“بھارتی سپنر ایشون نے حیران کن دعویٰ کر دیا 

”بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی لیکن پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے ...
”بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی لیکن پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان آئے گی“بھارتی سپنر ایشون نے حیران کن دعویٰ کر دیا 

  

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023 کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے ہندوستان آئے گا۔

بھارتی کرکٹر ایشون نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن اگر پاکستان ہوسٹ کرتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم حصہ لیں تو مقام تبدیل کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا کہ نہیں آو¿ گے تو ہم بھی نہیں آئیں لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم انڈیا آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔

ایشیا کپ بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کرچکا ہے جبکہ پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہ آیا تو ورلڈکپ کیلئے پاکستان ہندوستان کا رخ نہیں کرے گا۔

قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا بحرین میں ہنگامی اجلاس ہوا تھا ڈیڈ لاک برقرار رہا البتہ وینیو کا فیصلہ اگلے مہینے مارچ میں ہوجائے گا۔

مزید :

کھیل -