خطے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوب چینل کا نام سامنے آگیا

نیویارک (ویب ڈیسک) ایک امریکی ویب سائٹ نے ایشیا پیسیفک ریجن نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوب چینلز کی تفصیلات فراہم کی ہیں جس کے مطابق بچوں کی نظمیں بنانے والا بھارتی یوٹیوب چینل سب سے زیادہ کمائی کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں میں انتہائی مقبول یوٹیوب چینل چو چو ٹی وی ہے جو کہ اس خطے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔ بھارتی چینل نے 2013 میں وجود میں آنے کے بعداب تک 21 ارب روپے سے زائد کمائی کی۔ آسٹریلیا کے سی کے این یوٹیوب چینل نے اب تک تقریباً 10 ارب روپے کمائے ، اس چینلز کی ویڈیوز بھی بچوں میں مقبول ہیں۔
جاپان کے یوٹیوب انٹرٹینمنٹ چینل فیFischer's نے 8 ارب روپے سے زائد کمائے، اس چینل کے 78لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔
فلپائن کے سینیٹر رافے تلفو اپنے ہی نام سے مشہور یوٹیوب چینل چلاتے ہیں ۔ انسانی حقوق سے متعلق اس چینل نے 7 ارب روپے سے زائد کمالیے۔
انڈونیشیا کا بچوں میں مقبول زونی اینڈ فیملی یوٹیوب چینل دو ارب 70 کروڑ سے زائد دولت سمیت چکا ہے۔ یوٹیوب کو ملنے والے مجموعی ویوز کا 30 فیصد حصہ ایشیا پیسیفک خطے سے تعلق رکھتا ہے۔