وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی اور معاشی صورت حال کا ...
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزرا کے علاوہ سینئر حکام نے شرکت کی، وزارت انسانی حقوق کی جانب سے اجلاس کے دوران امتیاز بی بی کیس فیصلے پر عملدرآمد پر بریفنگ دی گئی جبکہ 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں صدر نیشنل بینک کی تقرری اور کریمنل لاز ترمیمی بل 2023  کی منظوری سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اراکین سے دورہ ترکی پر بھی مشاورت کی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی میں زلزلے کے سبب ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے، مشکل کی گھڑی  میں ترک قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید :

قومی -