پیپلزپارٹی ،جے یو آئی اور (ن) لیگ فنڈنگ کیس ،الیکشن کمیشن نے پیشرفت رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی ،جے یو آئی اور( ن) لیگ کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پیشرفت رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق پیپلزپارٹی ،جے یو آئی اور (ن )لیگ کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا سکروٹنی مکمل ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہزاروں ٹرانزیکشنز کا معاملہ ہے، کام کررہے ہیں۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ان کے کیسز پی ٹی آئی کیساتھ شروع ہوئے لیکن مکمل نہیں ہو سکے،الیکشن کمیشن کی رپورٹ کی کاپی ہمیں بھی فراہم کی جائے ۔عدالت نے کہاکہ آپ اس میں ڈائریکشن چاہتے ہیں کہ جلد سکروٹنی مکمل کی جائے؟
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پہلے ہی اتنا وقت گزر چکا، پی ٹی آئی کیساتھ امتیازی سلوک کیاگیا،کیس کی سماعت2 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔