آپ کا کام زمینوں کا ریکارڈ چیک کرنا ہے تفتیش کرنا نہیں ، آپ کا جو کام ہے وہ کریں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا ڈی سی کیماڑی سے مکالمہ 

آپ کا کام زمینوں کا ریکارڈ چیک کرنا ہے تفتیش کرنا نہیں ، آپ کا جو کام ہے وہ ...
آپ کا کام زمینوں کا ریکارڈ چیک کرنا ہے تفتیش کرنا نہیں ، آپ کا جو کام ہے وہ کریں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا ڈی سی کیماڑی سے مکالمہ 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات سے متعلق کیس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ڈی سی کیماڑی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا کام زمینوں کا ریکارڈ چیک کرنا ہے تفتیش کرنا نہیں ، آپ کا جو کام ہے وہ کریں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ڈی سی کیماڑی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا کام زمینوں کا ریکارڈ چیک کرنا ہے تفتیش کرنا نہیں ،آپ کا جو کام ہے وہ کریں ، عدالت نے کہاکہ جو لوگ ہلاک ہوئے انکے اہلخانہ سے رابط کرکے مقدمات درج کئے جائیں ۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ معاملے کی تحقیقات سینئر افسر سے کرائی جائے، اگر کوئی حقائق چھپائے تو اسکے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -