اسلام آباد کے پارک میں لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، پولیس اب تک کتنے افراد کو شناخت کیلئے پیش کر چکی ہے؟ جانئے

اسلام آباد کے پارک میں لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، پولیس اب تک کتنے افراد کو ...
اسلام آباد کے پارک میں لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، پولیس اب تک کتنے افراد کو شناخت کیلئے پیش کر چکی ہے؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے علاقے ایف نائن کے پارک میں نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیاہے تاہم پولیس اب تک ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے ۔

پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ دو فروری کو اس وقت پیش آیا جب وہ چہل قدمی کیلئے پارک آئی ، شبہ ہے کہ واردات کے بعد ملزمان کسی بھی گیٹ سے باہر نہیں نکلے ، سیف سٹی کسی کیمرے میں نظر نہیں آئے ، پولیس اب تک 100 سے زائد افراد کو شناخت کیلئے لڑکی کے سامنے پیش کر چکی ہے ،شبہ ہے کہ ملزمان کا تعلق کسی ڈکیت گینگ سے ہو سکتاہے ، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ملزمان نے لڑکی کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے تھے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -