سینیٹ اجلاس، سینیٹر بہرامند تنگی نے فیصل جاوید کو بے شرم کہہ دیا، تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس میں سینیٹر بہرا مند تنگی نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو بے شرم کہہ دیا، ایوان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری تھاکہ سینیٹر بہرامند تنگی، محسن عزیز اور فیصل جاوید کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔
محسن عزیز کی تقریر کے دوران سینیٹر بہرا مند تنگی نے بات کی تو فیصل جاوید نے روکا،فیصل جاوید کے بات کرنے پر بہرا مندتنگی نے انہیں بے شرم کہا۔
بے شرم کہنے پر محسن عزیز بھی اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے ،بہرا مند تنگی نے کہا میں نے آپ کو نہیں فیصل جاوید کو بے شرم کہا ہے ، میں اس لوہار کے بچے کو جانتا ہوں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ تمام ارکان اپنی نشست پر بیٹھ جائیں ،بہرا مند تنگی کے الفاظ پر تحریک انصاف کے سینیٹرزایوان سے واک آﺅٹ کر گئے۔