گجرات پولیس نے پرویز الہٰی کے 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا

گجرات پولیس نے پرویز الہٰی کے 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا
گجرات پولیس نے پرویز الہٰی کے 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گجرات میں واقع رہائش گاہ سے 2 ملازمین گرفتار کر لئے۔

نجی ٹی وی" 24 نیوز" کے مطابق ڈی پی او کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ مارا جس کے دوران تلاشی کے بعد 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا، چوہدری مونس الہی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کی جس میں پولیس موبائلز نظر آرہی ہیں۔

مونس الہٰی نے کہا کہ پولیس، ایف آئی اے سمیت دیگر لوگ ایک بار پھر کنجاہ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ یہ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے گھر پر چھاپے مار کر آپ ہمیں عمران خان کو چھوڑنے پر مجبور کرسکتے ہیں تو ایک بار پھر سوچ لیں۔ 

مزید :

قومی -