وہاڑی میں بس ہوسٹس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت 

وہاڑی میں بس ہوسٹس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت 
وہاڑی میں بس ہوسٹس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت 

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وہاڑی میں مسافر بس ہوسٹس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بس کے گارڈ اور ڈرائیور کا ڈی این اے ٹیسٹ کروالیا یے ، دونوں ملزمان کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے چار روزہ ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا ۔ یاد رہے کہ دو رو ز قبل بس میں ہوسٹس کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، پولیس کا کہناہے کہ تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی ۔