حرا مانی سمیت دیگر چائلڈ سٹار ز کی شوٹنگ سیٹ پر حملے میں زخمیوں کیلئے دعاؤں کی اپیل

حرا مانی سمیت دیگر چائلڈ سٹار ز کی شوٹنگ سیٹ پر حملے میں زخمیوں کیلئے دعاؤں ...
حرا مانی سمیت دیگر چائلڈ سٹار ز کی شوٹنگ سیٹ پر حملے میں زخمیوں کیلئے دعاؤں کی اپیل
سورس: @dailypakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر نبیل قریشی کے بعد اداکارہ حرا مانی، چایلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد اور خوشی ماہین نے بھی شوٹنگ کے دوران ہونے والے حملے کی شدید مذمت کردی اور زخمی عملے کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئےاداکارہ  حرا مانی نے کہا کہ "یہ ایک بہت بُرا حادثہ تھا جس کا مشاہدہ کیا، دعا کرتی ہوں کہ کوئی بھی زندگی میں کبھی ایسے کسی واقعے سے نہ گزرے"۔ انہوں نے عملے کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ" انہوں نے ہمیں بچانے کے لئے اپنی آخری حد تک کوشش کی اور زخمی ہوگئے"۔

حرامانی اور چائلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد اور خوشی ماہین نےانسٹاسٹوری پر  زخمیوں کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ" عملے کے زخمی افراد اسپتال میں داخل ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کیجئے"۔

چائلڈ سٹار فلک اور خوشی کی انسٹاسٹوری سے لگتا ہے کہ وہ بھی  فلم کی شوٹ پر موجود تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔

یاد رہے کہ کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے پی بی آبی کالونی، جمشید کواٹرز میں دوران شوٹنگ سیٹ پر علاقہ مکینوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں عملے کے کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔اداکاروں پر حملے پر ، ماہرہ خان نے سوالات اٹھا دیئے۔جبکہ ڈائریکٹر نبیل قریشی کے مطابق اس حملے میں عملے کے ارکان کو ہراساں کرنے کے ساتھ ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کرلیا گیا۔

مزید :

تفریح -