پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی

پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی
پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی جس میں فوجی افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق نماز جنازہ ملیر کینٹ کی پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی، ان کی تدفین فوجی قبرستان میں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف اتوار کی صبح انتقال کر گئے تھے،وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی وفات پر صدر و وزیراعظم کے علاوہ عسکری قیادت و سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید رنج و غم کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -