سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم یا دوسرے فورم پر منتقل کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم یا دوسرے فورم پر منتقل کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ نئے اٹارنی جنرل کی تقرری خوش آئند ہے،نئے اٹارنی جنرل کے آنے سے حکومتی ٹیم اور مضبوط ہو گئی ۔
عدالت نے نیب ترامیم سے ختم یا دوسرے فورم پر منتقل کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے کہاکہ نیب ترامیم سے کتنے کیسز کا فیصلہ ہوا اور واپس ہوئے تفصیلات جمع کرائیں ۔
سپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب ترامیم سے کوئی کیس ختم نہیں ہوا،کچھ نیب کیسز ترامیم کے بعد متعلقہ فورمز پر منتقل ہوئے ،عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔