نازیبا لباس پہننے اور سین شوٹ کرانے سے انکار پر کس رد عمل کا سامنا کرنا پڑا؟ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کر دیا

نازیبا لباس پہننے اور سین شوٹ کرانے سے انکار پر کس رد عمل کا سامنا کرنا پڑا؟ ...
نازیبا لباس پہننے اور سین شوٹ کرانے سے انکار پر کس رد عمل کا سامنا کرنا پڑا؟ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کر دیا
سورس: Instagram/officialraveenatandon

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ فلموں میں سوئمنگ کے لباس اور بوس و کنار کے مناظر سے انکار پر ان کو مغرور کہا گہا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ انہوں نے فلموں میں ریپ کے مناطر ریکاڑد کرنے کے لیے شرط رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلموں میں کوئی ایسا سین کرتے ہوئے کہتیں کہ میرا لباس پھٹے گا نہیں، تم کر لو ریپ سین اگر کرنا ہے، تو پھر مجھے مغرور کہا گیا۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ فلم ڈر میں ایسے مناظر تھے جنہیں فلمانے میں وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھیں۔ میں نے کبھی سوئمنگ کا لباس نہیں پہنا تھا۔ تو میں نے انکار کیا اور کہا کہ میں سوئمنگ کا لباس کبھی نہیں پہنوں گی اور بوس و کنار کے مناظر بھی نہیں کروں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلموں میں ڈانس کے مختلف انداز سمیت وہ کئی چیزوں سے کتراتی رہیں۔

مزید :

تفریح -