وہ وقت جب سلمان خان اداکارہ ریکھا سے محبت کر بیٹھے، پھر ان سے بات کرنے کیلئے کیا قدم اٹھایا؟ جانئے

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بھارتی اداکارہ ریکھا کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ریکھا بھارت کے معروف بگ باس کے سیٹ پر آئیں تو سلمان خان نے ان سے متعلق انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا تھا جب میں ریکھا سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ریکھا سے بات کرنے کے لیے میں نے یوگا کلاسز بھی جوائن کر لی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کلاس میں اکثر ریکھا جایا کرتی تھی، یہی وجہ تھی کہ میں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ یوگا کلاس جوائن کیں، تاکہ کسی طرح ریکھا سے بات ہو سکے۔
سلمان خان کے انکشاف پر بھارتی اداکارہ ریکھا کا کہنا تھا کہ سلمان نے اپنی فیملی میں سب کو بتا دیا تھا کہ بڑا ہو کر میں اسی لڑکی سے شادی کروں گا لیکن ان کی فیملی نے اس بات کو مذاق سمجھا اور خوب ہنسے۔ اداکارہ ریکھا کی بات مکمل ہونے کے بعد سلمان خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ شاید اسی لیے میری شادی نہیں ہوئی، ساتھ ہی ریکھا نے جواب دے دیا شاید اسی لیے میری بھی شادی نہیں ہوئی۔