پرویز الٰہی کا نگران حکومت کے اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نگران حکومت کے اقدامات کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے لیگل ٹیم نے ملاقات کی،ملاقات میں نگران حکومت کے اقدامات سے متعلق مشاور ت ہوئی،ملاقات میں ترقیاتی پراجیکٹ رکوانے اور سیاسی رہنماوں کی گرفتاریوں پر بھی مشاورت ہوئی، نگران حکومت کے اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
پرویز الٰہی نے کہاکہ نگران سیٹ اپ انتخاب کو پس پشت ڈال کر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے،پنجاب اسمبلی 14جنوری کو تحلیل ہوئی ، گورنر تاریخ نہیں دے رہے ،امیدہے الیکشن سے متعلق عدلیہ کا فیصلہ تاریخی ہو گا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ شہبازشریف نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی،سب نام نہاد تجریہ بے نقاب ہو گیا۔