وفاقی دارالحکومت میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

وفاقی دارالحکومت میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی
وفاقی دارالحکومت میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے بعد ایک اور کیس سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کرپاکے علاقے میں شادی شدہ خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کاایک اور واقعہ رپورٹ ہواہے،پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ 5 نامزد ملزموں کے خلاف درج کیا گیاجس کی تحقیقات جاری ہیں۔

خاتون کی جانب سے درج ایف آئی آر میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی، ملزموں کو شادی کا رنج تھا ، خاتون کاکہنا تھا کہ 2 ملزموں نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی جبکہ باقی 3 نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -