اسلام آباد میں ریپ کے 2 واقعات کے بعد مری میں بیوہ سے اجتماعی زیادتی کا المناک واقعہ

اسلام آباد میں ریپ کے 2 واقعات کے بعد مری میں بیوہ سے اجتماعی زیادتی کا المناک ...
اسلام آباد میں ریپ کے 2 واقعات کے بعد مری میں بیوہ سے اجتماعی زیادتی کا المناک واقعہ

  

مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں خواتین سے زیادتی کے 2 مختلف حالیہ واقعات کے بعد مری میں بیوہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا المناک واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق فیض آباد کی رہائشی خاتون نے رپورٹ درج کروائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ساتھی خاتون کے ساتھ مری میں طفیل نام کے شخص سے پیسے لینے گئی تھیں کہ ایک شخص نے انہیں طفیل کے گھر پہنچانے کا جھانسہ دے کر گاڑی میں بٹھا لیا اور ایک جنگل میں لے گیا جہاں 2 افراد پہلے سے موجود تھے۔ تینوں درندوں نے انہیں جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ ان کی ساتھی خاتون بھاگنے میں کامیاب ہو گئیں۔پولیس نے خاتون کے بیان پر رپورٹ درج کر لی تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر 2 ملزمان نے ایک لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ  تھانہ کرپاکے علاقے میں شادی شدہ خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا جس کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -