قتل کا ٹاسک کس کو دیا گیا؟عمران خان نے مبینہ سازش سے متعلق اہم انکشاف کردیا

قتل کا ٹاسک کس کو دیا گیا؟عمران خان نے مبینہ سازش سے متعلق اہم انکشاف کردیا
قتل کا ٹاسک کس کو دیا گیا؟عمران خان نے مبینہ سازش سے متعلق اہم انکشاف کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے قتل کروانے کے لیے جنوبی وزیرستان کے 2 پیشہ ور قاتلوں کو ٹاسک دیا گیا ہے اور اس مقصدکے لیے رقم بھی فراہم کردی گئی ہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے ترجمانوں سے ملاقات کے دوران عمران خان کاکہنا تھا کہ حسین حقانی اور دیگر افراد نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے کہنے پر امریکہ میں میرے خلاف لابنگ کی، جنرل (ر) باجوہ کو  مدت ملازمت میں توسیع دینا بڑی غلطی تھی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ عوام نے رجیم چینج کے فیصلے کو مسترد کیااور سڑکوں پر آگئے۔ انہوں نے کہا  کہ حکومت کی جانب سے جس طرح کی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، ان حالات میں لگتا ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔ 

مزید :

قومی -