ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 23 ملین افراد کے متاثر ہونے کا امکان، ڈبلیو ایچ او کا اہم بیان آگیا

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 23 ملین افراد کے متاثر ہونے کا امکان، ڈبلیو ایچ او ...
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 23 ملین افراد کے متاثر ہونے کا امکان، ڈبلیو ایچ او کا اہم بیان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سینئر عہدیداروں نے منگل کے روز کہا کہ شام  اور جنوبی ترکیہ میں ایک بڑے زلزلے سے ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد شام  میں انسانی امداد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں میں زلزلے سے دو کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سینئر ایمرجنسی آفیسر ایڈیلہائیڈ مارسچانگ نے کہا کہ ترکیہ کے پاس بحران کا جواب دینے کی مضبوط صلاحیت ہے لیکن یہ کہ فوری اور وسط مدت میں اہم  امداد کی  ضروریات شام میں سرحد کے اس پار ہوگی، جو پہلے ہی برسوں سے جاری انسانی بحران سے دوچار ہے۔ 'پورے شام میں، تقریباً 12 سال کے طویل، پیچیدہ بحران کے بعد ضروریات سب سے زیادہ ہیں، جب کہ انسانی امداد میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 14 لاکھ  بچوں سمیت تقریباً 23 ملین افراد کے متاثر  ہونے کا امکان ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے  سینئر عہدیداروں نے منگل کو کہا کہ شام میں ایک بڑے زلزلے سے ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں اور جنوبی ترکیہ میں انسانی ضروریات سب سے زیادہ ہیں۔ 

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ وہ ایمرجنسی سرجیکل کٹس سمیت ہنگامی سامان بھیج رہا ہے  اور ہنگامی طبی ٹیموں کے نیٹ ورک کو فعال کر رہا ہے۔