فوج اور عدلیہ سے متعلق کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں ہے ، صحافی سہیل وڑائچ کا تجزیہ 

فوج اور عدلیہ سے متعلق کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں ہے ، صحافی سہیل وڑائچ کا ...
فوج اور عدلیہ سے متعلق کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں ہے ، صحافی سہیل وڑائچ کا تجزیہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور فوج پرتنقید سے متعلق قانون میں کسی قسم کے اضافے کی ضرورت نہیں ہے ، اس حوالے سے موجودہ قانون ہی کافی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ معاشرے کو متوازن رکھنے کے لیے شخصی آزادی بہت اہم ہے ،پاکستان میں آزادی اظہار سے متعلق پہلے ہی بہت سے قوانین موجود ہیں ،نئے قانون بنانے کی بجائے ان قوانین میں کمی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت کو کھڑے ہونا چاہیے اور نئے قانون کی تجویز جہاں سے بھی آئی ہے اسے وہیں دفن کردینا چاہیے۔

مزید :

قومی -