71 جنسی جرائم پر سابق پولیس اہلکار کو 36 بار عمر قید کی سزا سنادی گئی

71 جنسی جرائم پر سابق پولیس اہلکار کو 36 بار عمر قید کی سزا سنادی گئی
71 جنسی جرائم پر سابق پولیس اہلکار کو 36 بار عمر قید کی سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  برطانیہ کے ایک جج نے منگل کو  درجنوں عصمت دری اور جنسی حملوں کے لیے ایک سابق پولیس اہلکار کو کم از کم 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جج بوبی چیمہ گرب نے  48 سالہ ڈیوڈ کیرک کو 12 خواتین کے خلاف 71 جنسی جرائم کے 'بدترین' سلسلے میں 36  بار عمر قید کی سزا سنائی۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ   کیرک کے جرائم میں 48 عصمت دری  کے واقعات شامل ہیں، اس کے جرائم کا نہ ختم ہونے والا اثر خواتین پر برقرار رہے گا۔ 

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 48 سالہ کیرک پیرول کیلئے زیر غور آنے سے پہلے 30 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے گا۔ اس کے جرائم اس وقت سامنے آئے جب ایک پولیس اہلکار نے مارچ 2021 میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک خاتون کو سڑک سے اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ مجرم اہلکار وین کوزینس کو اس جرم میں ساری عمر جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنی پڑے گی۔ کیرک اور کوزینس ایک ہی مسلح یونٹ میں ارکان پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارت کاروں کی حفاظت کی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔