ایران نے پہلی زیر زمین ایئر بیس بنالی، خصوصیات سامنے آگئیں

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی فوج نے منگل کے روز اپنے پہلے زیر زمین فضائیہ کے اڈے کی نقاب کشائی کی ہے۔ اس ایئر بیس کو 'ایگل 44' کا نام دیا گیا ہے۔
سرکاری خبر ایجنسی IRNA نے اس اڈے کو 'فضائیہ کے اہم ترین فضائی اڈوں میں سے ایک' قرار دیا ہے، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں سے لیس لڑاکا طیاروں سے بھری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس بیس کی نمایاں خاصیت اس کا پہاڑوں میں انتہائی زیر زمین ہونا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایئر بیس لڑاکا طیاروں اور ڈرونز ک چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس ایئر بیس کی لوکیشن کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔