ملک کے مختلف شہروں میں بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی
ملک کے مختلف شہروں میں بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات اور جمعے کے روز بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مغربی ہواﺅں کا درمیانی سلسلہ بدھ کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور جمعرات کے روز دیگر علاقوں تک پھیل جائے گا ، جس کے باعث ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران لاہور ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد، گجرات ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، سرگودھا ، قصور اور میانوالی میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

مزید :

ماحولیات -