"لیڈروں سے پہلے کارکنوں کو گرفتاری دینی چاہیے" فواد چوہدری کے وائرل بیان کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری سے منسوب ایک بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لیڈروں سے پہلے کارکنوں کو گرفتاری دینی چاہیے تاہم فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ بیان جھوٹ ہے۔
سوشل میڈیا پر اے آر وائی نیوز کی بریکنگ کے سکرین شاٹ شیئر کیے جا رہے ہیں جن میں فواد چوہدری سے یہ بیان منسوب کیا گیا ہے " جیل بھرو تحریک کا آغاز کارکنوں سے کرنا چاہیے، مرکزی قیادت کا اس وقت جیل جانا ٹھیک نہیں۔" اس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فواد چوہدری کے مشورے سے اتفاق کیا ہے۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں اس بیان کی تردید کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز لیڈروں سے ہوگا۔ اس سے قبل جہلم میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران بھی فواد چوہدری نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ جہلم میں پہلی گرفتاری وہ دیں گے۔
Fake … I said will start with leadership https://t.co/PkHQ1OwwFL
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 7, 2023