شام میں زلزلہ، ملبے میں بچی کی پیدائش

شام میں زلزلہ، ملبے میں بچی کی پیدائش
شام میں زلزلہ، ملبے میں بچی کی پیدائش

  

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) شام میں زلزلے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے  دوران ایک بچی کی پیدائش نے دنیا کو حیران کردیا۔ بچی کی پیدائش تباہ شدہ عمارت کے ملبے میں ہوئی ۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی شام میں ایک خاتون کو دردِ زہ ہوا اور اسی دوران زلزلہ آگیا اور عمارت اس کے اوپر آگری۔ ملبے کے نیچے دب کر ماں کی زندگی گئی تو نومولود بیٹی نے بھی پہلی سانس لی۔  نوزائیدہ بچی  اور اس کے خاندان کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔

نوزائیدہ اور اس کے خاندان کو بچانے کے لیے عفرین کے دیہی علاقے  جیندریس میں ایک بہت بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن والدین کو  زندہ نہیں بچایا جاسکا۔ نوزائیدہ بچی کے والدین شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے پہلے ہی بے گھر ہوچکے تھے لیکن زلزلے نے ان کی زندگیاں بھی چھین لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -عرب دنیا -