ترکیہ اور شام میں آنیوالے زلزلے میں57فلسطینی شہری بھی جاں بحق

بیت المقدس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام میں اتوار کے روز آنیوالے زلزلے میں اب تک 57فلسطینی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے اطلاع ہے ۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی حکام کاکہنا تھا زلزلے کے باعث شام میں 43جبکہ ترکیہ میں 14 فلسطینی شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں ممالک میں5لاکھ کے قریب فلسطینی پناہ گزین ہیں ، خدشہ ہے کہ فلسطینی شہریوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ شام اور ترکیہ میں زلزلے کے باعث ہونیوالی ہلاکتیں 5ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔