بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی ہوگئی، تصاویر بھی سامنے آگئیں

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترااور خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی نے شادی کرلی۔
بالی وڈ ستاروں کی شادی بھارتی ریاست راجستھان کے سویا گڑھ محل میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی عزیزوں سمیت فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی۔شادی کی موقع پر سدھارتھ ملہوترا نے سنہری رنگ کی شیروانی جبکہ کیارا ایڈوانی نے گلابی رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ۔ دلہا دلہن کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کردی گئی ہیں۔
"Ab humari permanent booking hogayi hai"
We seek your blessings and love on our journey ahead ❤️???????? pic.twitter.com/VBEKORw8Gz
— Sidharth Malhotra (@SidMalhotra) February 7, 2023