سکول میں گھس کر ٹیچر پر خنجر سے حملہ، خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیاگیا

سکول میں گھس کر ٹیچر پر خنجر سے حملہ، خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیاگیا
سکول میں گھس کر ٹیچر پر خنجر سے حملہ، خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے سکول میں گھس کر ایک ٹیچر پر خنجر سے حملہ کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واردات شمالی لندن کے علاقے انفیلڈ میں واقع کیپل مینر پرائمری سکول میں ہوئی۔ زخمی ٹیچر عمر کی 40کی دہائی میں تھا جبکہ ملزمہ کی عمر 34سال بتائی جاتی ہے جسے موقع پر ہی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے کلاس میں بچوں کے سامنے ٹیچر پر حملہ کیا۔ خنجر سے ٹیچر کو ایک زخم آیا جو زیادہ خطرناک نہیں تھا۔ ٹیچر کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیاجہاں طبی امداد کے بعد اسے گھر بھجوا دیا گیا۔ پولیس کی طرف سے تاحال خاتون کی اس خوفناک حرکت کا سبب بیان نہیں کیا گیا۔

مزید :

برطانیہ -