بھارت میں جنگلی ہاتھی نے جرمن سیاح کو مار ڈالا، ویڈیو وائرل

بھارت میں جنگلی ہاتھی نے جرمن سیاح کو مار ڈالا، ویڈیو وائرل
بھارت میں جنگلی ہاتھی نے جرمن سیاح کو مار ڈالا، ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی  دہلی (آئی این پی)بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے جنوبی علاقے میں 77 سالہ جرمن سیاح جنگلی ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ٹائیگر ویلی کے جنگلی علاقے میں پیش آیا، جو اپنی قدرتی جنگلی حیات کے لیے مشہور ہے۔ جرمن سیاح ایک کرائے کی اسکوٹر پر پہاڑی جنگلی راستے پر سفر کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق، سیاح نے دیگر مسافروں کی وارننگز کو نظرانداز کیا، جو پہلے ہی ہاتھی کو دیکھ کر محفوظ فاصلے پر رک چکے تھے، سیاح نے ہاتھی کی موجودگی کے باوجود اسکوٹر پر سفر جاری رکھا اور ہاتھی کو بھگانے کے لیے ہارن بجاتے ہوئے اس کی طرف بڑھا۔

جرمن سیاح کا یہ فیصلہ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا، ہاتھی نے اس حرکت پر غصے میں آ کر حملہ کیا اور سیاح کو جنگل کی گہری کھائی میں پھینک دیا جس سے سیاح کو شدید چوٹیں آئیں، اسے فورا قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔