لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں: شاہ محمود قریشی

لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں: شاہ محمود قریشی
لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انھیں رہائی اپنے مو¿قف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے خط کے بارے میں سنا ہے دیکھا نہیں، بانی پی ٹی آئی نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں جنہیں مثبت انداز میں دیکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، انہوں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا، آصف علی زرداری اور بلاول کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔