اسلام آباد ہائیکورٹ؛وکیل کلائیو سمتھ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کےتبادلے کی تجویزدیدی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے دائر متفرق درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل کلائیو سمتھ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے کی تجویز دیدی،عدالت نے وفاقی حکومت سے 21فروری تک جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے دائر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی،عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل نے نیا ڈیکلیریشن عدالت میں جمع کرا دیا،وکیل کلائیو سمتھ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کےتبادلے کی تجویزدی۔
کلا ئیو سمتھ نے کہاکہ شکیل آفریدی کی امریکا حوالگی سے عافیہ صدیقی کو وطن لایا جا سکتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اس پر حکومت کا کیا موقف ہے،عدالت نے وفاقی حکومت سے 21فروری تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ وزیراعظم کے سابق امریکی صدر کو خط کا کوئی جواب نہیں آیا،خط کے جواب سے متعلق وزارت خارجہ نے کیا قدم اٹھایا؟نمائندہ وزارت خارجہ نے کہاکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی قائم مقام امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی،عدالت نے کہاکہ ڈیکلیریشن کے تمام سوالوں کا تفصیلی جواب دیا جائے،عدالت نے سماعت 21فروری تک ملتوی کردی۔