نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی

نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی
نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس نے سب ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیاتاہم یہ سب جھوٹی اور بے بنیاد نکلیں۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بنجی جمپنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں خاتون کے چیخ و پکار کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ نامور بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی ویڈیو ہے، جس میں وہ بنجی جمپنگ کے دوران موت کا شکار ہوگئیں۔تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے اس افواہ کی تردید کی گئی وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جھوٹی افواہ پھیلانے والے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نورا کی موت کا دعویٰ کرنے والی ویڈیو کے لیے یہاں کلک کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی عورت نورا فتیحی نہیں، بلکہ اداکارہ بالکل محفوظ اور سلامت ہیں۔

مزید :

تفریح -