امریکی وزیرخارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

امریکی وزیرخارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
امریکی وزیرخارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ میں جوہانسبرگ میں ہونے والی جی 20 سمٹ میں شرکت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے، امریکی ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنا نہیں اور نہ ہی امریکی دشمنی کو بڑھانا ہے۔ 
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی20 کا استعمال کررہا ہے مگر نجی املاک ضبط کرکے برا کام کررہا ہے۔ 
واضح رہے کہ جی20 وزرائے خارجہ کا اجلاس 20 فروری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہورہا ہے۔