وہاڑی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے شہر بوریوالہ میں بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حادثہ بوریوالہ روڈ اڈا 37 پھاٹک کے قریب پیش آیا، مخالف سمت میں آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا جس سے بہن بھائی جاں بحق موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثہ میں خاتون اور بچہ بھی زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈرائیوربس سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔