اسلام آباد خود کش دھماکہ، افغانستان کی وزارت خارجہ کا بیان آ گیا
کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد خود کش دھماکہ، افغانستان کی وزارت خارجہ کا بیان آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کی ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت، زخمی ہونےپرگہرےدکھ کا اظہارکرتے ہیں۔ مساجد اور مقدس مذہبی شعائرکونشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدارکےمنافی ہے، عبادت گزاروں اورعام شہریوں کونشانہ بنانے والےحملےناقابلِ قبول اورقابلِ مذمت ہیں۔
افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا تھاکہ حملے میں جاں بحق افراد کےلواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیےدعا گو ہیں۔
