اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، حملہ آور کے 2 بھائی اور ...
اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش حملہ آور کے پشاور میں  گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے، پشاور میں مارے جانے والے چھاپے کے دوران خودکش حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کا شناختی کارڈ دھماکے والی جگہ سے ملا، حملہ آور کی شناخت شناختی کارڈ پر درج نام یاسر سے ہوئی، خودکش بمبار گزشتہ 5 ماہ افغانستان میں مقیم رہا۔شناختی کارڈ پر مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور درج ہے جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاور بتایا گیا ہے۔

ہ خودکش بمبار  نےافغانستان میں اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی تھی، پشاور اور نوشہرہ میں خودکش حملہ آور کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

واضح  رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے سے 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خودکش دھماکہ  نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔