پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا
کراچی(آئی این پی ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا ۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 44 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 129 پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 188312 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 182792 رہی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں 196 ارب روپے مالیت کے 4 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے بڑھ کر 20882 ارب روپے رہی۔معاشی رپورٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں جمی رہیں ، جنوری 26 میں مہنگائی کی شرح 5.80 فیصد رہی،دسمبر 25 میں مہنگائی کی شرح 5.61 فیصد تھی۔ جنوری 26 میں تجارتی خسارہ ماہانہ 29 فیصد اور سالانہ 7 فیصد کم ہوا، جنوری 26 میں تجارتی خسارہ ماہانہ 29 فیصد اور سالانہ 7 فیصد کم ہوا،جنوری 26 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 73 کروڑ امریکی ڈالر رہا۔
