راولپنڈی،شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنے والے 4 ملزمان گرفتار،  لوٹی گئی 11 لاکھ   کی رقم بھی برآمد

راولپنڈی،شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنے والے 4 ملزمان ...
راولپنڈی،شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنے والے 4 ملزمان گرفتار،  لوٹی گئی 11 لاکھ   کی رقم بھی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈ ی میں نیو ٹائو ن پولیس نے شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہری سے دوستی کی، پھر ملاقات کے بہانے بلا کر اسے یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بنا کر بھتہ وصول کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے شہری سے لوٹی گئی 11 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیرِ حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔