پنجاب کے بالائی علاقوں میں 8 سے 10 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پنجاب کے بالائی علاقوں میں 8 سے 10 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان ، پی ڈی ...
پنجاب کے بالائی علاقوں میں 8 سے 10 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب بارش و برفباری بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق  8 سے 10 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 9سے 10 فروری کے دوران مری، گلیات اور گردونواح میں برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ 9 سے 10 فروری کے دوران لاہور میں بھی گھنے بادلوں سمیت بارش کا امکان ہے۔ 

پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گھنے بادلوں سمیت بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشا، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔