قومی کرکٹ ٹیم پیر کی شام کو وطن واپس پہنچے گی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ بھارت میں ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم پیر کی شام تک وطن واپس پہنچے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم دہلی سے شام چار بجے لاہور پہنچے گی جہاں سے کھلاڑی اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔ لاہور پہنچنے پر شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق چند روز آرام کے بعد سلیکشن کمیٹی دورہ افریقہ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرے گی اور جنوری کے آخری ہفتے میں قومی ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔